تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام تک سری لنکا نے تین وکٹوں پر 44رنزبنالیے

تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام تک سری لنکا نے تین وکٹوں پر 44رنزبنالیے
تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام تک سری لنکا نے تین وکٹوں پر 44رنزبنالیے

  

پالی کیلے(مانیٹرنگ ڈیسک)تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر پہلی اننگز میں سری لنکا نے پاکستان کے 226رنز کے تعاقب میں تین وکٹوں پر 44رنز بنا لیے ہیں ۔ سری لنکا کی طرف سے پرانا وتانا 13سکور پر کھیل رہے ہیں جبکہ چندی مال آٹھ ، سنگاکارا صفر اور جے وردنے 12رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے ۔ اس سے پہلے سری لنکا کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں 226رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ سری لنکا نے ٹا س جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن اننگز کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکارہو گئی اور پہلی وکٹ 35 رنزکے مجموعی سکور پر گر گئی۔ پاکستان کی طرف سے واحد کھلاڑی اسد شفیق نے 10چوکوں کی مدد سے نصف سینچری سکور کی ۔توفیق عمر چھ چوکوں کی مدد سے 29رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو جبکہ محمد حفیظ چارچوکوں کی مدد سے 22، مصباح الحق سات چوکوں کی مدد سے 40،اسد شفیق 75، عدنان اکمل چار چوکوں کی مدد سے 24، محمد سمیع نو، عمر گل سات اور سعید اجمل چھ رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔ اظہر علی اور یونس خان بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے ۔

مزید :

کھیل -