ڈونر کانفرنس جاری ، افغانستان کے باہر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خاتمے تک امن ممکن نہیں : حامد کرزئی

ڈونر کانفرنس جاری ، افغانستان کے باہر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خاتمے تک امن ...
ڈونر کانفرنس جاری ، افغانستان کے باہر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خاتمے تک امن ممکن نہیں : حامد کرزئی

  

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں افغانستان کی امداد کے لیے دو روزہ ڈونرز کانفرنس شروع ہوگئی ہے ۔حامد کرزئی کاکہناتھاکہ افغانستان سے باہر دہشت گردی کے کیمپوں کے خاتمے تک امن کا قیام ممکن نہیں ۔کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی نے کہاہے کہ بین الاقوامی برادری کی مدد سے افغانستان کی بحالی میں مدد ملی ،گذشتہ دس سالوں میںملکی تاریخ کی سب سے زیادہ سڑکیں بنیں ۔اُنہوں نے کہاکہ کانفرنس میں افغانستان کی بہتری کے لیے اچھے اعلانات کی توقع ہے ،کوشش ہے کہ افغانستان پرامن ملک بنے ۔اُنہوں نے کہاکہ افغانستان سے باہرشدت پسندوں کی ٹھکانوں کے خاتموں تک دنیا محفوظ نہیں ۔افغان صدر نے کہاکہ کرپشن ہر جگہ موجود ہے ، عالمی برادری افغان اداروں پر اعتماد کرے ۔جاپانی وزیراعظم نے مطالبہ کیاکہ افغانستان کی تعمیر نو کے لیے عالمی برادری اپنا کردار اداکرے ۔ڈونر کانفرنس میں افغانستان کو سول ایڈ کی مد میں اربوں ڈالر ملنے کی توقع ہے ۔ڈونر کانفرنس میں پاکستان اور امریکہ سمیت 80سے زائد ممالک شرکت کررہے ہیں ۔

مزید : سیاست /اہم خبریں