مون سون بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، متعدد علاقوں میں آج باران رحمت کا امکان

مون سون بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، متعدد علاقوں میں آج باران رحمت کا ...
مون سون بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، متعدد علاقوں میں آج باران رحمت کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشیں جاری ہیں جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیاہے ،لاہورسمیت کئی علاقوں میں آج باران رحمت کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اور وسطی پنجاب مون سون ہواﺅں کی لپیٹ میں ہے ۔رات دو بجے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں سب سے زیادہ76ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کاکول میں 56، بھکر میں 24، گڑھی دوپٹہ میں 12، کوٹلی میں 10اور بالاکوٹ میں چھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔فیصل آباد میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیااور ایک گھنٹے کے دوران شہر میں 33ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ڈیرہ اسماعیل خان ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ملتان اور دیگر علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے تاہم لاہوریئے بادلوں کی آنکھ مچولی سے لطف اندوز ہورہے ہیں تاہم ابھی ابرباراں کے منتظر ہیں ۔آئندہ دس گھنٹوں میں لاہور سمیت گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، سرگودھا ، راولپنڈی ، بالائی خیبرپختونخواہ ، شمالی مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں بارش کا امکان ہے ۔ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور صبح چھ بجے سب سے زیادہ درجہ حرارت ملتان اور بہاولنگر میں 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔جھنگ اور اوکاڑہ میں 30، کراچی ،منگلا اور منڈی بہاﺅالدین میں 29، فیصل آباد ،ساہیوال میں 28،لاہور میں 27، راولپنڈی میں 26اورمری میںدرجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔