کراچی کے شہریوں کا موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے ساحل سمند رہی واحد ٹھکانہ ۔۔

کراچی کے شہریوں کا موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے ساحل سمند رہی واحد ٹھکانہ ۔۔
کراچی کے شہریوں کا موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے ساحل سمند رہی واحد ٹھکانہ ۔۔

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے شہری اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر پابندی کے باوجود ساحل سمندر پر نکل آتے ہیں ۔سمندر کی بلند لہریں جولائی کے مہینے میں اپنے جوبن پر ہوتی ہیں اور اِن لہراتی ، بل کھاتی لہروں سے کھیلنا انتہائی خطرناک ہے لیکن بچے ہوں یا نوجوان لہروں کی طرف لپک جاتے ہیں ۔حکومت سمندر پر نہانے پر پابندی لگاچکی ہے لیکن اِس کے باوجود لہروں سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں ۔سمندر کنارے آنے والے افراد کسی بھی پابندی کو نہیں مانتے اور گذشتہ دن بھی دو افراد ڈوب گئے تھے پھر بھی شہری پرواہ نہیں کرتے جبکہ حکومت نے پابندی عائد کرکے عمل درآمد کرانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا۔

مزید :

کراچی -Breaking News -