مولاناعبدالستار ایدھی کی طبیعت خراب ہوگئی

مولاناعبدالستار ایدھی کی طبیعت خراب ہوگئی
مولاناعبدالستار ایدھی کی طبیعت خراب ہوگئی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تربت واقعہ کے شہداءکی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولاناعبدالستار ایدھی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ۔تربت واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں کراچی پہنچائی گئیں جہاںاُنہیں نماز جنازہ کے بعد ایدھی سردخانے میں منتقل کرناتھا۔تمام امور کی نگرانی کے لیے مولاناعبدالستار ایدھی خود موجود تھے اور میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا عبدالستار ایدھی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور وہ گر پڑے جنہیں ایدھی سرد خانے کے ساتھ ہی موجود ڈسپنسری میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔ایدھی حکام کے مطابق مولانا کی طبیعت خراب رہتی ہے اور حبس کی وجہ سے طبیعت مزید بگڑ گئی تاہم حالت خطرے سے باہر ہے ۔ مولاناعبدالستار نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ دہشت انقلات کو دعوت دے رہی ہے۔

مزید : قومی /Breaking News