ایم کیوایم کو بجلی کی عدم فراہمی پر تشویشن ، فاروق ستار نے وزیراعظم سے بجلی بحالی کا مطالبہ کردیا

ایم کیوایم کو بجلی کی عدم فراہمی پر تشویشن ، فاروق ستار نے وزیراعظم سے بجلی ...
ایم کیوایم کو بجلی کی عدم فراہمی پر تشویشن ، فاروق ستار نے وزیراعظم سے بجلی بحالی کا مطالبہ کردیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرفاروق ستار نے کراچی میں بجلی کی بندش پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے بجلی کی سپلائی یقینی بنانے کا مطالبہ کیاہے ۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو فون کرکے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ واپڈا کی طرف سے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی( کے ای ایس ای ) کو بجلی کی بندش پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں صورتحال خراب ہے اور اب بجلی کی معطلی سے صورتحال مزید خراب ہو جائے گی جس پر وزیراعظم نے کہا کہ وزارت پانی و بجلی نے کراچی کو معطلی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

مزید : کراچی