افغانستان کو دہشت گردوں کی جنت نہیں بننے دیں گے : ہیلری کلنٹن

افغانستان کو دہشت گردوں کی جنت نہیں بننے دیں گے : ہیلری کلنٹن
افغانستان کو دہشت گردوں کی جنت نہیں بننے دیں گے : ہیلری کلنٹن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہاہے کہ افغانستان کو دوبارہ دہشت گردوں کی جنت نہیں بننے دیں گے اور اُس کے لیے طویل مدتی اقتصادی پیکج کی ضرورت ہے ۔جاپانی وزیراعظم کے ہمراہ ٹوکیو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن کاکہناتھاکہ افغانستان کا مستقبل اُس کے عوام سے وابستہ ہے تاہم کرپشن کے خاتمے تک ترقی ممکن نہیں ۔امریکی وزیرخارجہ نے کہاکہ افغانستان میں مذاکراتی عمل کا سلسلہ شروع کرناچاہتے ہیں اور ملک کے لیے طویل مدتی اقتصادی پیکج چاہیے جبکہ افغانستان میں جمہوریت کا فروغ چاہتے ہیں ۔ اُنہوں نے بتایاکہ فغانستان کے لیے سولہ ارب ڈالر کی امداد ورلڈ بینک کی توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔امریکی وزیرخارجہ نے بتایاکہ پاکستانی ہم منصب سے ، دہشت گردی سمیت دیگر تمام امور پر بات چیت ہوئی ہے اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں اہم کردار اداکررہاہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -