توہین عدالت کا مخصوص قانون نہیں، دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان ناکام ریاست نہیں : یوسف رضا گیلانی

توہین عدالت کا مخصوص قانون نہیں، دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان ناکام ریاست ...
 توہین عدالت کا مخصوص قانون نہیں، دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان ناکام ریاست نہیں : یوسف رضا گیلانی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں توہین عدالت کا کوئی خاص قانون ہی نہیں ہے،پرامن اقتدار منتقل کرکے حکومت نے دنیاءکو پیغام دیا ہے کہ پاکستان ناکام ریاست نہیں ۔کینٹ ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آئین اس وقت بھی تھا جب اعلیٰ عدلیہ کے جج نظربند تھے جن کوان کی حکومت کے سب سے پہلے اقدام کے تحت رہا کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے 73ءکے آئین کو بحال کیا تاہم کبھی اُن کی سیاسی شہید بننے کی تمنا نہیںرہی۔سابق وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ اُنہیں سرائیکی صوبے کی سزا دی گئی ہے تاہم اُنہوں نے پارلیمنٹ کے استحکام کو یقینی بنایا۔ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھاکہ جب اقتدار سنبھالا تو بہت سے اداروں کی حالت خراب اور ادارے زبو ں حالی کا شکار تھے اور اُن میں ریلوے بھی شامل تھا۔انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابا ت کے نتائج گزشتہ الیکشن سے زیادہ مختلف نہیں ہوں گے تاہم انتخابات ہوجائیں تو حالات ضرورمختلف ہوجائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کے نمائندوں کو استثنیٰ حاصل ہوتا ہے، آئین سپریم ہوتا ہے اوراسے پارلیمنٹ بناتی ہے جس کے تحفظ کویقینی بنایا۔

مزید : لاہور /اہم خبریں