چمن کے قریب سرحدی علاقے میں دھماکہ ،خواتین اور بچوں سمیت 14افراد ہلاک ، چار زخمی

چمن کے قریب سرحدی علاقے میں دھماکہ ،خواتین اور بچوں سمیت 14افراد ہلاک ، چار ...
چمن کے قریب سرحدی علاقے میں دھماکہ ،خواتین اور بچوں سمیت 14افراد ہلاک ، چار زخمی

  

چمن (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے علاقے شندرئی کے پہاڑی علاقے میں دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 14افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال چمن منتقل کردیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق پاک افغان سرحدپر واقع افغانستان کے علاقے شندرئی میں مسافر بس سٹرک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔دھماکے کے بعد حفاظتی انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں۔

مزید : چمن /اہم خبریں