نیٹوسپلائی کی بحالی ، دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ گجرات پہنچ گیا :پیپلز پارٹی کے اتحادیوں کیخلاف جہاد عین حق ہے:شیخ رشید
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ مولانا سمیع الحق کی سربراہی میں گجرات پہنچ گیا جہاں لانگ مارچ کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ۔ نصف شب کے بعد لانگ مارچ کے شرکا ءگجرات پہنچے جہاں ان کا جی ٹی ایس بس سٹینڈ پر استقبال کیا گیا ۔ یہاں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے دفاع کونسل کے رہنما حافظ محمد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے پاکستان کے تمام مسائل کی وجہ امریکہ ہے جس نے تما م معاہدے بھارت کے ساتھ کیے ہیں اور ان نہیں جب امریکہ کی غلامی سے آزادی مل جائے گی ان کا کہنا کے نیٹو سپلائی بحال ہونے بھی ڈرون حملے شروع کردئے گئے ، عوامی مسلم لیگ کے قائدشیخ رشید نےاپنی تقریر میں گجرات کے سیاستدانوں پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ یہاں کے سیاستدانوں نے صرف سیٹوں کے لیے پیپلز پارٹی سے اتحاد کیا ہے ۔ ایسے سیاستدانوں کے خلاف جہاد می عین حق ہے کیونکہ یہ اتحادغیر انسانی، غیراخلاقی مفاد پرستی اور ملک دشمنوں کا اتحاد ہےاس سے پہلے گوجرانوالہ میں بھی لانگ مارچ کے شرکائ کا شاندار استقبال کیا گیا جہاں اپنے خطاب میں دفاعِ پاکستان کونسل کے رہنماء حافظ محمد سعید نے کہا کہ اس لانگ مارچ سے اسلام آباد میں کھلبلی مچ گئی ہے اور وہاں بیٹھے امریکی و بھارتی ایجنٹوں میں اس سے بھی زیادہ کھلبلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی مجبوری میں بند کی گئی حالانکہ حکمران یہ سپلائی پہلے دن سے بحال کرنا چاہتے تھے لیکن قوم ان کے سامنے مجبوری بن گئی جس کیلئے انہوں نے معافی مانگنے کا بہانہ پیش کیا لیکن ہم کسی معافی اور تلافی کو نہیں مانتے اور نہ ہی اسے قبول کرتے ہیں۔ معافی کے معاملے پر بھی قوم سے جھوٹ بولا گیا مگر یہ قوم دھوکے میں نہیں آئے گی۔ حافظ سعید نے کہا کہ امریکہ ہ اور بھارت اپنے منصوبے تیزی سے مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، امریکہ کے اس خطے سے باہر نکلنا ہوگا۔ اس سے قبل لاہو ر کی مسجد شہداء سے نکل کر وفاقی دارالحکومت کی طرف لانگ مارچ سے شاہدرہ میں جماعت اسلامی کے امیر نے بھی خطاب کیا۔ دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ صبح گجرات سے روانہ ہو کر اسلام آباد پارلیمنٹ ہاﺅس یا ڈی گراﺅنڈ پہنچے گا تاہم حتمی منزل کا فیصلہ لانگ مارچ کی انتظامیہ اسلام آباد پہنچ کر کرے گی۔ ریلی کے آغاز پر مولانا سمیع الحق نے حکمرانوں کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہوئے بتایاکہ کونسل کے لانگ مارچ کرنے کا مقصد نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف عوامی نفرت کا اظہار کرنا ہے ۔ لانگ مارچ میں دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق سمیت جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید، جماعت سلامی کے رہنماء لیاقت بلوچ ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور سابق آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل سمیت دیگر رہنماﺅں کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد موجود ہے ۔لانگ مارچ کا قافلہ بسوں، ٹرکوں، کاروں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل ریلی کی شکل میں اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔