رحمان ملک نے دفاع پاکستان کونسل سے حکومتی رٹ چیلنج نہ کرنے کی اپیل کردی

رحمان ملک نے دفاع پاکستان کونسل سے حکومتی رٹ چیلنج نہ کرنے کی اپیل کردی
رحمان ملک نے دفاع پاکستان کونسل سے حکومتی رٹ چیلنج نہ کرنے کی اپیل کردی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیرداخلہ رحمان ملک نے دفاع پاکستان کونسل سے حکومتی رٹ چیلنج نہ کرنے کی اپیل کردی ہے ۔میڈیا بریفنگ میں اُنہوں نے بتایاکہ دفاع پاکستان کونسل نے کل چار سے آٹھ بجے کے درمیان اسلام آباد پہنچنے کا عندیہ دیاہے اور اُس کے لیے اسلام آباد کی تاجر برادری سے بھی دکانیں شام چار بجے بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے جس پراُنہوں نے رضامندی ظاہر کردی جبکہ مری کی طرف جانے والے لوگوں سے بھی گذارش ہے کہ وہ چار سے آٹھ بجے کے درمیان وفاقی دارالحکومت کی حدود میں داخلے سے گریز کریں ۔ اُنہوں نے ہدایت کی کہ آج شام سے اسلام آباد میں رہنے والے شہری اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ گھروں سے باہر نکلیں ۔ رحمان ملک نے بتایا کہ دفاع پاکستان کونسل کے مارچ کوروکا نہیں جائے گاتاہم کسی کو قانون ہاتھ میں بھی نہیں لینے دیں گے۔مشیر داخلہ نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے رہنماﺅں کو اسلام آباد داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ لانگ مارچ کے لیے بڑا سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، لانگ مارچ کے شرکاءسیکٹر ایف نائن کی پارک میں قیام کر سکیں گے۔ایک سوال کے جواب میں مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہاکہ وہ کتاب لکھ ر ہے ہیں جس سے بڑے بڑے چہرے بے نقاب ہوجا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت کا بل اُن کی وجہ سے نہیں آرہاکیونکہ جلا وطنی کے دور میں حاصل کی گئی دوہری شہریت وہ بے نظیر بھٹو کی نصیحت پر ترک کر چکے ہیں جس کی تفصیلی کل میڈیا کو دیںگے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس