وزیرخارجہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات،مشترکہ کاوشوں سے القاعدہ کی کمر ٹوٹی : مشترکہ اعلامیہ

وزیرخارجہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات،مشترکہ کاوشوں سے القاعدہ کی کمر ٹوٹی : ...
وزیرخارجہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات،مشترکہ کاوشوں سے القاعدہ کی کمر ٹوٹی : مشترکہ اعلامیہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی وزیرخارجہ حناربانی کھر اور امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن میں ہونے والی ون ٹوون ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ افغان ڈونر کانفرنس کے موقع پر جاپان میں دونوں وزرائے خارجہ میں ون ٹوون ملاقات ہوئی جس دوران پاک امریکہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ہیلری نے حنا کو امریکی دورے کی دعوت دی جو حنا ربانی کھر نے قبول کرلی ۔افغان ڈونر کانفرنس سے قبل پاک امریکہ وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق افغانستان میں امن کے لیے بین الاقوامی برادری کو مدد کرناہوگی اور عوام کی قربانیوں اور دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں سے دنیامیں القاعدہ کی کمرٹوٹی ۔

مزید : اسلام آباد