اسلام آبادانتظامیہ نے چھ کچی آبادیوں کو سیلاب کیلئے حساس قراردیدیا

اسلام آبادانتظامیہ نے چھ کچی آبادیوں کو سیلاب کیلئے حساس قراردیدیا
اسلام آبادانتظامیہ نے چھ کچی آبادیوں کو سیلاب کیلئے حساس قراردیدیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے سیلاب سے ممکنہ بچاﺅ کا منصوبہ تیا ر کر لیا ہے اور اس ضمن میں چھ کچی آبادیوں کو حساس قرار دے دیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق دریائے کورنگ کے کنارے آبادیوں کو حساس قرار دے دیا گیا ہے اورخصوصاً دریا میں مچھلی کا شکار کرنے والوںکو روکنا بڑا چیلنج ہے۔شہر میں نالوں کے گرد تعمیر روکنے کے لیے دفعہ 144نافذ کردی گئی۔ترلائی ، سوہان، سہالہ اور ڈھوک درزیاں کو بھی ممکنہ سیلاب سے شدید خطرہ ہے۔انتظامیہ کاکہنا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح سیلاب سے ہونے والی ممکنہ تباہی سے بچنے کے لیے پہلے سے ہی بچاﺅ کے لیے اقدام شروع کردیئے گئے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -