دریائے کابل کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کی وارننگ ، اقدامات کی ہدایات

دریائے کابل کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کی وارننگ ، اقدامات کی ہدایات
دریائے کابل کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کی وارننگ ، اقدامات کی ہدایات

  

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)دریائے کابل سے ملحقہ نشیبی آبادیوں میں ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی سطح درمیانی درجے سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہے جہاں پانی کی آمد92ہزار کیوسک سے بڑھ کر ایک لاکھ کیوسک ہوگئی جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید 20 ہزار کیوسک کا اضافہ متوقع ہے۔دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن اور متعلقہ حکومتوں نے سیلاب کی متوقع پیش گوئی سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ۔

مزید :

نوشہرہ -