مطالبات پر قائم لیکن ہڑتال ختم کردی ، دیوار سے لگایا گیا تو کچھ بھی کر گذریں گے :ینگ ڈاکٹروں کا اعلان

مطالبات پر قائم لیکن ہڑتال ختم کردی ، دیوار سے لگایا گیا تو کچھ بھی کر گذریں ...
مطالبات پر قائم لیکن ہڑتال ختم کردی ، دیوار سے لگایا گیا تو کچھ بھی کر گذریں گے :ینگ ڈاکٹروں کا اعلان

  

 لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پرینگ ڈاکٹروں کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ینگ ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کر کے وارڈوں میں واپسی کا فیصلہ جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا ۔اُن کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں تاہم عدالتی کارروائی پر اُن کی مکمل نگاہ ہے ۔’ ہم کل کی عدالتی کارروائی کے بعد اپنی جنرل کونسل کا اجلاس کرینگے جس میں صورتحال کا جائزہ کیا جائے گا۔  پریس کانفرنس میں ینگ داکٹروں کے نمائندے یاسر عباس کا کہنا تھا ، ُہم اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے اور اُن پر سٹینڈ کرتے ہیں ، پہلے بھی ہمیں دیوار کے ساتھ دھکیلا گیا اور اب بھی اگر ایسا کیا گیا تو ہم کچھ بھی کر گذریں گے جبکہ پوری دنیا نے ڈاکٹروں کا اتحاد دیکھ لیا ہے ‘۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے ہڑتال کے دوران طلب کی جانی والی فوجی ڈاکٹروں کی کمک واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

مزید : قومی