امریکا میں سیاہ فارم شہریوں کی ہلاکت کیخلاف مظاہرے ، فائرنگ سے 5پولیس اہلکار ہلاک ،11زخمی

امریکا میں سیاہ فارم شہریوں کی ہلاکت کیخلاف مظاہرے ، فائرنگ سے 5پولیس اہلکار ...
امریکا میں سیاہ فارم شہریوں کی ہلاکت کیخلاف مظاہرے ، فائرنگ سے 5پولیس اہلکار ہلاک ،11زخمی

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی شہر ڈیلا س میں دو سیاہ فار م باشندوں کی ہلاکت کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے دوران فائرنگ سے 5پولیس اہلکار ہلاک اور 11زخمی ہو گئے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر ڈیلاس میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دو سیاہ فار م شہری ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد شہر میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور آج مظاہرین کی فائرنگ سے 5پولیس افسر ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 11زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے ۔زخمی ہونے والوں میں  3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

واقعے کے بعد مظاہرین کو روکنے اور منشتر کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری روانہ کردی گئی ہے جبکہ ڈیلاس پولیس  چیف  کا کہنا ہے کہ مشتبہ نشانہ باز نے اہلکاروں پرفائرنگ کی جس کے بعد اس نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔پولیس چیف کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور دھماکے بھی کرنا چاہتا تھا ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں