ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں پاکستانی شہری گرفتار : جرمن حکام

ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں پاکستانی شہری گرفتار : جرمن حکام
ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں پاکستانی شہری گرفتار : جرمن حکام

  

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک ) جرمنی کی دارالحکومت برلن میں حکام کا کہنا ہے کہ ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں 31سالہ پاکستانی شہری سید مصطفیٰ کو شہر بریمن سے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

وزیر اعظم کو ہوائی سفر کی اجازت مل گئی ، کل پاکستان پہنچیں گے ،خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں 

جرمن حکام کا کہنا ہے کہ سید مصطفیٰ ایران سے منسلک انٹیلی جنس یونٹ کے ساتھ رابطے میں تھا اور گرفتار شخص جرمنی ، اسرائیل تعلقات بہتر بنانے والی تنظیم کے سابق سربراہ کی جاسوسی کر رہا تھا ۔اس شخص پر الزام ہے کہ اس نے جرمن اسرائیلی سوسائٹی کے سابق سربراہ اور ان کے قریب افراد اور دیگر افراد کی جاسوسی کی اور معلومات اکتوبر میں ایران کے حوالے کیں۔

جرمن اسرائیلی سوسائٹی کے سابق سربراہاور سابق ممبر پارلیمنٹ رائنہولڈ روبے نے جرمن اخبار کو بتایا کہ وہ جاسوسی کی اس خبر سے حیران نہیں ہوئے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : بین الاقوامی