قندیل بلوچ کودعوت خود دیدوں گا: کاشف عباسی ، اندر کی بات نکلوانے کی کوشش کریں گے: حامد میر

قندیل بلوچ کودعوت خود دیدوں گا: کاشف عباسی ، اندر کی بات نکلوانے کی کوشش کریں ...
قندیل بلوچ کودعوت خود دیدوں گا: کاشف عباسی ، اندر کی بات نکلوانے کی کوشش کریں گے: حامد میر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و اینکر پرسن کاشف عباسی نے اپنی اہلیہ مہر بخاری کے پروگرام میں ہی قندیل بلوچ کو افطاری پر بلانے کی بات کردی جس پر سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر کا کہنا تھا کہ کاشف عباسی ماڈل قندیل بلوچ کو افطاری پر بلا کر اندر کی بات جاننے کی کوشش کریں گے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے عید سپیشل پروگرام میں میزبان مہر بخاری نے اپنے شوہر کاشف عباسی سے سوال کیا کہ اگر قندیل بلوچ آپ کو افطاری پر بلائے تو کیا آپ جانا پسند کریں گے؟ ۔ اپنی اہلیہ کے سوال کا برجستہ جواب دیتے ہوئے کاشف عباسی کاکہنا تھا کہ قندیل بلوچ مجھے افطاری پر کیوں بلائے گی بلکہ میں خود اس کو بلاؤں گا۔

بھارتی معاشرہ انحطاط کا شکار ،ہندوستان میں مرد وں کی جسم فروشی باقاعدہ کاروبار بن گیا ، منڈیاں سجا کر سرعام بولیاں لگنے لگیں

کاشف عباسی کے حیران کن جواب پر سینئر صحافی حامد میر نے میاں بیوی کا باہمی رشتہ تنازعات سے بچانے کیلئے فوری طور پر لقمہ دیا اور کہا کہ دراصل کاشف عباسی ماڈل قندیل بلوچ کو اندر کی بات پوچھنے کیلئے افطاری پر بلائیں گے اور افطاری پر بلا کر یہ پوچھیں گے کہ اور کون کون ہے جو قندیل بلوچ کو افطاری پر بلاتا ہے۔

مزید : اسلام آباد