وفاق سندھ سے ناانصافی کر رہا ہے ، بلاول کے بیان پر کسی کو جلن ہوتی ہے تو ہم کیا کریں : وزیر اعلیٰ سندھ

وفاق سندھ سے ناانصافی کر رہا ہے ، بلاول کے بیان پر کسی کو جلن ہوتی ہے تو ہم کیا ...
وفاق سندھ سے ناانصافی کر رہا ہے ، بلاول کے بیان پر کسی کو جلن ہوتی ہے تو ہم کیا کریں : وزیر اعلیٰ سندھ

  

خیر پور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ سے ناانصافی کر رہی ہے ، سندھ سے حصہ لیتے ہیں مگر دیتے نہیں ۔ 

خیر پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سچ کہتے ہیں ، کسی کو جلن ہوتی ہے توہم کیا کر سکتے ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس موقع پر صوبائی وزیرمنظور وسان نے اعتراض اٹھاتے ہوئے سوال کیا کہ یہ کیسا ملک ہے جو وزیر اعظم کے بغیر چل رہا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کے خلاف نہیں ہیں تاہم جولائی اور اگست کا مہینہ سیاسی لحاظ سے بھی گرم ہو گا ۔ ایک طرف بجلی کا بحران او ردوسری جانب دھرنا چل رہا ہو گا ۔

منظور وسان نے مزید کہا کہ سندھ میں بھی بجلی کا بحران ہے تاہم شہباز شریف نے ہماری حکومت کے خلاف دھرنا دیا اور اب انکی اپنی حکومت ہے اس لیے خاموش ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : خیرپور