حیدرآباد میں ون ویلنگ سے درجنوں نوجوان زخمی

حیدرآباد میں ون ویلنگ سے درجنوں نوجوان زخمی
حیدرآباد میں ون ویلنگ سے درجنوں نوجوان زخمی

  

حیدرآباد (اے پی پی) حیدرآباد میں ون ویلنگ سے درجنوں نوجوان زخمی ، بچوں میں کھلونا ہتھیار مقبول ،عید کے دوسرے دن حیدرآباد کے شہریوں نے تفریح مقامات پر سیر اور دعوتوں میں گزارا ، عیدا لفطر کا دن حیدرآباد میں شہریوں نے موسم سے لطف اندوز ہو تے ہو ئے المنظر ، لبِ مہران اور رانی باغ سمیت مختلف تفریحی مقامات پر گزارا حیدرآباد میں جمعرات کو ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں اور بادلوں کی گردش سے دھوپ کی شدت میں کمی تھی.

ان لمحات کو شہریوں نے بھر پور طریقہ سے گزارا،جبکہ شہریوں کی بڑی اکثریت نے رشتہ داروں ، دوست واحباب کے ہمراہ دعوتیں اڑانے میں صرف کیا دوسری جانب بچے زیادہ تر کھلونا ہتھیاروں سے کھیلتے ہو ئے دکھائی دیئے نوجوانوں نے ون ویلنگ کا شوق پورا کیا اور حیدرآباد میں دودن کے دوران ون ویلنگ کرتے ہو ئے 80سے زائد نوجوان زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال اور دیگر اسپتالوں میں داخل کیا گیا اور اکثر کو طبی امداد دیکر فارغ کردیا گیا-

مزید : حیدرآباد