فریال تالپور کی جانب جناح ہسپتال کے مریضوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے گئے

فریال تالپور کی جانب جناح ہسپتال کے مریضوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے گئے
فریال تالپور کی جانب جناح ہسپتال کے مریضوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور کی جانب سے جناح ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق فریال تالپور کی جانب سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما افتخار سومرو نے جناح ہسپتال کے کینسر وارڈ کا دورہ کیا وہاں زیرعلاج مریضوں سے ملاقات کی ، تحائف تقسیم کئیں اور انہیں فریال تالپور کی جانب سے عید کی مبارکباد دی۔اس موقع پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے افتخار سومرو نے کہا کہ فریال تالپور کی خواہش ہے کہ عید کی خوشیوں میں مریضوں کو بھی شامل کیا جائے جو اپنی بیماری کی وجہ سے پریشان ہیں۔

مزید :

کراچی -