ڈی جی خان : ٹنڈیانی میں گاڑی کھائی میں جا گری ، ایک ہی خاندان کے7افراد جاں بحق ، 12زخمی
ڈی جی خان (مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹنڈیانی کے علاقے میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور 12زخمی ہو گئے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی خان کے علاقے ٹنڈیانی میں ایک گاڑی کھائی میں گر گئی ۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 7افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جو عید پر سیر کیلئے جا رہے تھے تاہم راستے میں حادثے کا شکار ہو گئے۔
ریسکیو حکام کا کہناہے کہ واقعے میں2خواتین اور دو بچے بھی جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ اسی خاندان کے 12افراد زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت خطرے میں ہے ۔