استاد غلام علی خان کا ایسا کام کہ دلیپ کمار نے انہیں بول چال ختم کرنے کی دھمکی دے دی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکار استاد غلام علی خاں کی آواز کا ہر کوئی دیوانہ ہے اور ان کی آواز جس کو اپنے سحر میں جکڑ لے پھر اس کا نکلنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ عام لوگوں کی طرح یہی حال بڑے بڑے فلمی ستاروں کا بھی ہے جن میں دلیپ کمار اور امیتابھ بچن بھی شامل ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام آن دی فرنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے استاد غلام علی خاں نے دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ انڈیا میں 25 سال پہلے جب میں پہلی دفعہ دلیپ کمارکے گھر گیا تو انہوں نے کہا کہ میں آپ کے پروگرام میں آنا چاہتا ہوں لیکن وہاں صرف ایک گھنٹے کیلئے آؤں گا کیونکہ میں نے کہیں اور بھی جانا ہے جس پر میں نے حامی بھری اور وہ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر آگئے۔
بھارتی معاشرہ انحطاط کا شکار ،ہندوستان میں مرد وں کی جسم فروشی باقاعدہ کاروبار بن گیا ، منڈیاں سجا کر سرعام بولیاں لگنے لگیں
استاد غلام علی خاں نے بتایا کہ جب میرا پروگرام شروع ہوا تو دلیپ کمار ایک کی بجائے 2 گھنٹے تک مسلسل بیٹھے رہے اور اٹھ نہیں سکے۔ پروگرام ختم ہونے کے بعد انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں نے آپ سے نہیں بولنا کیونکہ آپ نے مجھے جانے ہی نہیں دیا۔
آصف علی زرداری کی پسندیدہ فلم کونسی ہے اور یہ کس اداکار کی ہے ؟ ایسا انکشاف جو شاید آپ کو معلوم نہیں
انہوں نے انڈیا کا ایک اور واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک دفعہ لونا والا میں ان کا پروگرام تھا جس میں امیتابھ بچن سمیت بڑے بڑے فلمی ستارے اور موسیقی سے وابستہ لوگ شریک تھے ۔انہوں نے بتایا کہ جب میرا گانا شروع ہوا تو سب لوگ اٹھے بیٹھے بھی لیکن امیتابھ بچن ڈھائی گھنٹے تک اپنی جگہ سے ہلے تک نہیں اور ایک ہی جگہ بیٹھے رہے۔