کروڑوں لوگوں کو اپنی آواز کا مداح کرنے والے محمد رفیع کا پسندیدہ گلوکا ر کون تھا؟جان کر تمام پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے

کروڑوں لوگوں کو اپنی آواز کا مداح کرنے والے محمد رفیع کا پسندیدہ گلوکا ر کون ...
کروڑوں لوگوں کو اپنی آواز کا مداح کرنے والے محمد رفیع کا پسندیدہ گلوکا ر کون تھا؟جان کر تمام پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکار محمد رفیع کی آواز کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں اور انہیں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا گائیک کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اپنی آواز کروڑوں لوگوں کو سنانے والے محمد رفیع خود کس کی آواز کے مداح تھے ؟ اگر نہیں جانتے تو چلئے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ محمد رفیع پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی خاں کی آواز کے مداح تھے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں استاد غلام علی خاں نے میزبان کامران شاہد سے گفتگو کرتے ہوئے 1980 کا واقعہ بیان کیا اور بتایا کہ وہ ان دنوں ریکارڈنگ کیلئے انڈیا گئے ہوئے تھے جبکہ ان کے لائیو پروگرام بھی چل رہے تھے ۔ اسی دوران اخبار میں ان کے ایک پروگرام کی تصویر دیکھ کرمحمد رفیع نے پتا کرلیا کہ ان کا پروگرام تاج ہوٹل ممبئی میں ہے جس کے بعد رات کو 3 بجے انہوں نے فون کیا اور کہا کہ میں رفیع بول رہا ہوں جس پر استاد غلام علی انہیں پہچان نہیں سکے جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ میں محمد رفیع بول رہا ہوں جس پر استاد غلام علی نے انہیں پہچانا اور کافی دیر تک پنجابی میں باتیں کرتے رہے۔

اس نے میرے ساتھ ’’نازیبا حرکات کی ہیں ،بھارت کی خاتون ماڈل نے مشہور گلوکار میکا سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا
استاد غلام علی نے بتایا کہ صبح کے ناشتے کیلئے محمد رفیع نے اپنا آدمی بھیجا اور جب میں ان کے گھر گیا تو انہوں نے تلک کی دھوتی اور کرتا پہنا ہوا تھا ۔ جب میں ان کے گھر میں داخل ہوا تو انہوں نے اتنی گرمجوشی سے میرا استقبال کیا کہ ان کے ایک پاو¿ں سے سلیپر اتر گیا جس کے بعد انہوں نے مجھے لاہوری ناشتہ کرایا اور زبردستی لسی بھی پلائی۔

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون نے کروڑوں مداحوں کا دل توڑ کر چپکے سے زندگی کا بڑا فیصلہ کرلیا
استاد غلام علی نے مزید بتایا کہ میں نے محمد رفیع کے گھر میں جتنے ایوارڈ دیکھے اتنے کسی کے پاس نہیں دیکھے۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ کو کروڑوں لوگ سنتے ہیں لیکن آپ خود کس کو سننا پسند کرتے ہیں؟ جس پر محمد رفیع نے مجھے ایک ریکارڈر دکھایا جس میں انہوں نے 2 گانے رکھے ہوئے تھے اور دونوں ہی میرے تھے جن میں سے ایک ”پہلی واری اج انہاں اکھیاں نے تکیا“ تھا۔ محمد رفیع مجھے کہنے لگے لوگ مجھے سنتے ہیں لیکن میں آپ کو سنتا ہوں۔

مزید :

تفریح -