’اگرایک لفظ بھی او ربولاتوریپ کردوں گا‘ابرٹیکسی ڈرائیور کی اس دھمکی کے بعد کالج کی لڑکی نے کیا کیا؟ ایسا اقدام کہ کسی کے وہم گمان میں بھی نہیں تھا

’اگرایک لفظ بھی او ربولاتوریپ کردوں گا‘ابرٹیکسی ڈرائیور کی اس دھمکی کے بعد ...
’اگرایک لفظ بھی او ربولاتوریپ کردوں گا‘ابرٹیکسی ڈرائیور کی اس دھمکی کے بعد کالج کی لڑکی نے کیا کیا؟ ایسا اقدام کہ کسی کے وہم گمان میں بھی نہیں تھا

  

کلکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی شہر کلکتہ میں اغواءکرنے کی کوشش پر 27سالہ طالبہ نے مار مار کر’’ابر‘‘ ٹیکسی ڈرائیور کا برا حال کر دیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جاداوپور یونیورسٹی کی طالبہ اور اسکی دوست نےموبائل ایپ کے ذریعے کلکتہ کے علاقے جے ڈی بلاک سے ایک ٹیکسی بک کروائی تاہم راستے میں ایک لڑکی کے اتر جانے کے بعد ٹیکسی ڈرائیور نے طالبہ کو اغواءکرنے کی کوشش کی جس پر اس نے چیخ و پکار شروع کردی ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

 طالبہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ شور کرنے پر ٹیکسی ڈرائیور نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی جس پر اس نے ڈرائیور پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی ۔ اس کا کہنا تھا کہ اس نے پندہ سال پہلے سکول سے اپنا تحفظ کرنے کیلئے کراٹوں کی ٹریننگ حاصل کی تھی جس کی وجہ سے اس نے ٹیکسی ڈرائیور کے چہرے اور گھٹنوں پر وار کیے اورر وہ گاڑی روکنے پر مجبور ہو گیا ۔

طالبہ کا کہنا تھا کہ ڈرائیور نے میری دوست کو اتارنے کے بعد کار کا رخ نامعلوم سمت کی جانب موڑ دیا جس پر اس نے شور مچایا اور ڈرائیور نے اسے دھمکی دی کہ اگر اس نے شور شرابہ بند نہ کیا تو وہ اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے گا اوربعد میں قتل کر کے پھینک دے گا ۔

طالبہ کی جانب سے تھانے میں درخواست جمع کرانے کے فوری بعد پولیس اہلکاروں نے ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں.

مزید : ڈیلی بائیٹس