دبئی کے معروف ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی

دبئی کے معروف ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی
 دبئی کے معروف ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کے معروف ایڈریس ہوٹل کی 26ویں منرل میں آگ بھڑک اٹھی ، یہ ہوٹل بھی ڈاﺅن ٹاﺅن دبئی پراپرٹی ہوٹل کے مالک کی ملکیت ہے جس میں نئے سال کے شروع ہونے سے چند لمحے قبل متحدہ عرب امارات میں آگ بھڑک اٹھی تھی ۔

نیوزویب سائٹ عریبین بزنس  کے مطابق ہوٹل میں بھڑکنے والی آگ پر سول ڈیفنس کی ٹیموں نے جلد ہی قابو پالیا تاہم ابتدائی طورپر کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔ سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر آپریشن لیفٹیننٹ کرنل علی المتاوا نے بتایاکہ 26ویں منزل پر ایک اپارٹمنٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس پر جلد ہی قابو پالیاگیا ،اُنہوں نے مکینوں کو جلد ازجلد نکالنے پر ہوٹل کے سیکیورٹی اینڈسیفٹی سٹاف کی تعریف کی ۔

دبئی کی حکومت کے میڈیا آفس نے بھی ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر آتشزدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ صورتحال معمول پرآگئی ، محدود پیمانے پرآگ لگی ۔

مزید : عرب دنیا