مری میں بغیر فیملی نوجوانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

مری میں بغیر فیملی نوجوانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی
مری میں بغیر فیملی نوجوانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مری (مانیٹرنگ ڈیسک) ملکہ کوہسار مری میں بغیر فیملی نوجوانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

ایکسپریس نیو ز کے مطابق ٹریفک پولیس نے ہدایات جاری کر دی ہیں کہ نوجوانوں کو بغیر فیملی مری میں داخلے سے روکا جائے جبکہ مرد خضرات پر مشتمل گاڑیوں کو شہر میں داخل نہ ہونے دیا جائے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 70ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئی ہیں جبکہ30 ہزارسے زائد گاڑیاں مری سے واپس جا چکی ہیں ۔ اسی طرح پابندی کے بعد 466موٹر سائیکلیں واپس گئی ہیں ۔ حکام کے مطابق 50ہزار گاڑیوں کے مری میں موجود ہونے سے شدید رش اور ٹریفک جام جیسے مسائل کا سامنا ہے جس وجہ سے موٹر سائیکلوں پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

آر پی او راولپنڈی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مری میں موٹر سائیکلوں پر پابندی عائد ہے اور آج کسی بھی موٹر سائیکل کو مری میں داخل نہیں ہونے دیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کے بعد سیاح نیو مری ، بھوربن ، کوہالہ اور گلیات روانہ ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔

مزید :

راولپنڈی -