سعودی باپ کا اپنی ہی بیٹیوں کےساتھ شرمناک ترین سلوک ، ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی شہر ابھا میں باپ کی جانب سے بیٹیوں کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزارت لیبر و سماجی ترقی نے ایکشن لے لیا ۔
سعودی میڈیا کے مطابق شہر ابھا میں ایک درندہ صفت باپ نے اپنی معصوم بیٹیوں کو بےہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ، مارپیٹ کی اور گالیاں بھی دیں تاہم اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے کے بعد وزارت لیبر نے نوٹس لیتے ہوئے پروٹیکشن یونٹ اور پولیس کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ متعلقہ گھر کا دورہ کیا جائے اور کمیشن برائے انسانی حقوق کے نمائندے کی موجودگی میں باپ بیٹیوں سے واقعے کی تفتیش کی جائے ۔
اس کے علاوہ لڑکیوں کے جسم پر لگے زخموں کاطبی معائنہ کرنے کے بعد یہ با ت واضح ہو رہی ہے کہ انکے باپ نے دونوں پر شدید تشدد کیا ہے ۔
متاثرہ لڑکیوں نے تفتیشی حکام کے سامنے موقف اختیار کیا ہے کہ انکے والد نے دوسری بیوی کیساتھ جھگڑے کے بعد ان پر تشدد کیا ہے تاہم انکا کہنا تھا کہ ایسا پہلی بار ہی ہوا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انکے والد اور دوسری ماں میں طلاق ہو چکے ہے اور وہ ہمیں اپنے مسائل سے دور ہی رکھتے تھے ۔
دوسری جانب تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کا والد جسمانی اور معاشی طور پر درست ہے اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے اور متاثرہ لڑکیوں نے بھی اپنے والد کے ساتھ ہی رہنے کی التجا کی ہے تاہم تفتیشی حکام انکے گھر کا متواتر دورہ کر کے حالات کی نگرانی کریں گے ۔