روشن مستقبل کے خواب دیکھنے والے ہم وطنوں اور حکمرانوں کو دبئی سے پاکستانی شہری نے آئینہ دکھادیا، تفصیلات جان کرآپ بھی سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے

روشن مستقبل کے خواب دیکھنے والے ہم وطنوں اور حکمرانوں کو دبئی سے پاکستانی ...
روشن مستقبل کے خواب دیکھنے والے ہم وطنوں اور حکمرانوں کو دبئی سے پاکستانی شہری نے آئینہ دکھادیا، تفصیلات جان کرآپ بھی سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی عوام سمجھتے ہیں کہ دبئی کسی جنت سے کم نہیں ہے اسی لیے بہت سے لوئر مڈل کلاس یا مڈل کلاس کے لوگ اپنے گھر والوں کے دکھ درد کم کرنے کیلئے سب کچھ بیچ باچ کر بھی وہاں پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اب ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں دبئی جانے والوں کیلئے بہت بڑا سبق ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر ایک سرائیکی پردیسی مزدور نے ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں اس نے دبئی میں پیش آنے والے مشکل ترین حالات کا تذکرہ کیا ہے ۔ ویڈیو میں ایک دیوار تعمیر کرنے والے مزدور نے اپنے سامان اور ریگستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ دبئی میں رہنے والے ہم لوگ سب سے بڑے منافق ہیں جو بڑے بڑے پارکوں اور بلڈنگز کی تصاویر اپنے اہلخانہ کو بھیجتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے جہاں ہم کھڑے ہیں اور یہی دبئی ہے ۔ میری صرف 600 درہم (تقریباً 17106 روپے پاکستانی ) تنخواہ ہے جس میں سے 300 کھالیتے ہیں اور 300 درہم بچتے ہیں جو گھر والوں کو بھیجتے ہیں۔
پردیسی مزدور نے حکمرانوں کو بددعائیں دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بچوں کے کتے بھی وی آئی پی پروٹوکول میں رہتے ہیں لیکن ان کی غلط پالیسیوں کی بدولت ہم یہاں دبئی کے ریگستانوں میں ذلیل ہورہے ہیں ۔ ایک دن آئے گا جب حکمران اللہ کی پکڑ میں آئیں گے اور ان پر خدائی بجلی گرے گی ۔
مزدور نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے تمام شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو بھی سلام لیکن ’جنرل صاحب ہمارا ملک اسلامی جمہوریت ہے اور وہاں پر بادشاہت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود یہ ہماری حقیقت ہے‘۔

پردیسی مزدور بھائی نے اور کیا کچھ کہا ، ویڈیو دیکھ کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے


A message from a Pakistani worker in Dubai for... by dailypakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹس -