پاکستان تحریک انصاف آج سیالکوٹ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی ، تیاریاں مکمل

پاکستان تحریک انصاف آج سیالکوٹ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی ، تیاریاں مکمل
پاکستان تحریک انصاف آج سیالکوٹ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی ، تیاریاں مکمل

  

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف آج سیالکوٹ میں جلسے کا انعقاد کریگی جس کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دید ی گئی ہے اور لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے طمابق چیئرمین عمران خان آج سیالکوٹ میں علامہ اقبال چوک اور رکن آباد پسرور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، جبکہ سیکیورٹی کے لیئے 20ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن کے حوالے سے آج سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

سیالکوٹ سے ایم ایل اے 31سے چوہدری مقبول گجر اور سیالکوٹ سٹی ایم ایل اے بیتیس سے سابق وزیر قانون ساز اسمبلی حافظ حامد رضا تحریک انصاف کے پلٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جلسے کی تیاریاں جاری ہیں اور عمران خان کے خطاب کے لئے چالیس فٹ لمبااور آٹھ فٹ اونچا سٹیج تیار کرلیا گیا ہے جبکہ کارکنوں کے لئے پانچ ہزار کے قریب کرسیاں لگائی گئیں ہیں اور میڈیا کے لئے علیحدہ سے کنٹینر لگا یا گیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان چار بجے پسرور رکن آباد اور شام سات بجے چوک علامہ اقبال میں خطاب کریں گے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : سیالکوٹ