سلمان خان کی فلم سلطان کی نمائش کے دوران شہری نے اپنی بیگم کو خوش کرنے کیلئے ایسا کام کر دیا کہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

سلمان خان کی فلم سلطان کی نمائش کے دوران شہری نے اپنی بیگم کو خوش کرنے کیلئے ...
سلمان خان کی فلم سلطان کی نمائش کے دوران شہری نے اپنی بیگم کو خوش کرنے کیلئے ایسا کام کر دیا کہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کے لوگ اپنی بیگمات کو خوش کرنے کیلئے طرح طرح کے حربے استعمال کرتے ہیں۔ کوئی اپنی اہلیہ کو لانگ ڈرائیو پر لے جاتا ہے تو کوئی ڈنر کیلئے کسی ریسٹورنٹ، لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنی بیوی کو خوش کرنے کیلئے انوکھا کام کر ڈالتے ہیں۔ ایسا ہی ایک شخص بھارت میں بھی سامنے آیا ہے جس نے اپنی بیوی کو خوش کرنے کیلئے اس کے پسندیدہ ہیرو سلمان خان کی فلم ”سلطان“ دیکھنے کا فیصلہ کیا اور اس کیلئے پورا سینما ہال ہی بک کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش کے شہر حمیرپور کے رہائشی شنکر مسافر نے فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی سینما کی 120 سیٹیں بک کرا لیں۔ اس کی اہلیہ گیتانجلی سلمان خان کی بہت بڑی مداح ہے اور اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے شنکر نے اپنی اہلیہ کو متاثر کرنے کیلئے یہ قدم اٹھایا۔ واضح رہے کہ فلم ”سلطان“ نے ریلیز کے بعد 2 دن میں 75 کروڑ روپے اکٹھے کئے ہیں جبکہ اس فلم کے بارے میں لوگوں کی جانب سے بہت زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

مزید :

تفریح -