2017تک ہزاروں میگا واٹ بجلی نیشنل گریڈ میں شامل ہو گی : شہباز شریف

2017تک ہزاروں میگا واٹ بجلی نیشنل گریڈ میں شامل ہو گی : شہباز شریف
2017تک ہزاروں میگا واٹ بجلی نیشنل گریڈ میں شامل ہو گی : شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں توانائی بحران سے نمٹنے کی کاوشیں رنگ لائیں گی ۔

لاہور میں ن لیگی وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ 2017 کے اختتام تک توانائی منصوبے مکمل ہونے پرہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گریڈمیں شامل ہوگی اور وزیراعظم کی قیادت میں توانائی بحران سے نمٹنے کی کاوشیں رنگ لائیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے 3 برس میں توانائی منصوبوں پر محنت سے کام کیااور پنجاب سمیت پاکستان بھر میں بجلی کے کارخانے لگ رہے ہیں جس سے عوام کو بہت جلد لوڈ شیڈنگ سے نجا ت ملے گی۔

مزید :

لاہور -