پاناما لیکس کا معاملہ وزیراعظم کے ہاتھ میں ہے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیں: خورشید شاہ

پاناما لیکس کا معاملہ وزیراعظم کے ہاتھ میں ہے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیں: ...
 پاناما لیکس کا معاملہ وزیراعظم کے ہاتھ میں ہے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیں: خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ وزیراعظم کے ہاتھ میں ہے وہ خود کو احتساب کیلئے پیش کردیں، بلاول بھٹو ممبر اسمبلی بنیں گے تو پہلے اپنے اثاثے ڈیکلیئر کریں گے پنجاب کا وزیر قانون رانا ثنا اللہ سیاست میں ایک بدنما دھبہ ہے جان مکین ہوں یا کوئی اور ¾جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت کا معاملہ اندرونی ہے ,سعودی عرب میں حملے کےخلاف عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا چاہئے ۔مدرسہ غوثیہ سکھرمیں عید ملن پارٹی سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ میاں صاحب نے خود کہا کہ پاناما لیکس پر احتساب کیلئے حاضر ہوں، حکومتی وزراءبرہم کیوں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب بتائیں پراپرٹیاں کیسے لیں؟جان مکین کے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بیان پر خورشید شاہ نے کہاکہ جان مکین ہوں یا کوئی اور جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت کا معاملہ اندرونی ہے۔ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ جن لوگوں نے غداریاں کیں ان پر آرٹیکل 6 نہیں لگا تو محمود خان اچکزئی پر کیا لگے گا؟انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ ایک ایسا انسان ہے جو ہمیشہ خون کے سہارے سیاست میں زندہ رہتا ہے کبھی وہ ماڈل ٹاﺅن میں بے گناہوں کا خون بہاتا ہے تو کبھی دہشتگردوں کی پشت پناہی کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خود کو نہیں بچا سکتے ,ان کو اب جواب دینا ہی پڑے گا۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر الزامات لگا کر یا ان کو ڈرا کر پیچھے ہٹنے پر مجبور کر سکتا ہے تو وہ خوابوں کی دنیا میں رہتا ہے۔ پیپلز پارٹی کا ہر دور میں احتساب ہوا ہم کسی احتساب سے نہیں ڈرتے جس کو شوق ہے وہ اپنا شوق پورا کر لے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ماضی میں ہم پر کرپشن کے الزامات لگے مگر ہم عدالتوں سے بری ہوئے۔ خورشید شاہ نے خیبرپختونخوا کو پختونوں کی دھرتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانوں کو اپنے وطن واپس جانا ہوگا۔مسجد نبوی پر حملے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اس حملے کے خلاف عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا چاہئے ,جہاں بھائی چارگی کا پیغام دیا جاتا ہے اب وہاں دہشت گرد پہنچ گئے ہیں اور شیطانیت کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کو بدنام کیا جا رہا ہے ۔

مزید :

سکھر -