حکومت پاکستان حرمین شریفین کی سکیورٹی کی پیشکش کرے : طاہر اشرفی

حکومت پاکستان حرمین شریفین کی سکیورٹی کی پیشکش کرے : طاہر اشرفی
حکومت پاکستان حرمین شریفین کی سکیورٹی کی پیشکش کرے : طاہر اشرفی

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہرمحمود اشرفی نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت پاکستان سعودی حکام سے رابطہ کرکے اور حرمین الشریفین کی سیکیورٹی کی پیشکش کرے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھماکوں کیخلاف 11 جولائی کواسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا اجلاس بلایا ہے اوراتوار کو ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ داعش سمیت دیگر فتنے عالم اسلام کو یرغمال بنانا چاہتے ہیںتاہم یہ تمام فتنے تکفیری گروہ ہیں،ان کااسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید : لاہور