ہماری شادی سے پہلے عبدالستار ایدھی کو داڑھی کی وجہ سے کئی رشتوں سے انکار ہوچکا تھا: بلقیس ایدھی

ہماری شادی سے پہلے عبدالستار ایدھی کو داڑھی کی وجہ سے کئی رشتوں سے انکار ...
ہماری شادی سے پہلے عبدالستار ایدھی کو داڑھی کی وجہ سے کئی رشتوں سے انکار ہوچکا تھا: بلقیس ایدھی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی نے انکشاف کیا ہے کہ ان سے شادی سے پہلے عبدالستار ایدھی کو داڑھی کی وجہ سے کئی گھروں سے رشتوں سے انکار کیا جاچکا تھا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے پروگرام میں بلقیس ایدھی نے بتایا کہ میرے ساتھ شادی سے پہلے عبدالستار ایدھی کی ایک اور خاتون سے شادی ہونے والی تھی لیکن اس نے داڑھی کی وجہ سے انکار کردیا جس کے بعد ان کی کئی گھروں میں رشتے کیلئے بات چلائی گئی لیکن اس زمانے میں کوئی بھی بندہ داڑھی نہیں رکھتا تھا اس لیے ان کی داڑھی ہونے کی وجہ سے انہیں کسی نے قبول نہیں کیا۔

امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے پر 206 ملین ڈالرز خرچ ، مساجد پر حملے بڑھ گئے

بلقیس ایدھی نے مزید بتایا کہ میرے خالو عبدالستار ایدھی کے ہم جماعت تھے اور وہی میرے لیے ان کا رشتہ لے کر آئے ۔ خالو نے میری والدہ کو کہا کہ لڑکا چاہے عمر میں بڑا ہے لیکن ہیرا ہے جس کے بعد میری والدہ نے میری سہیلی کے ذریعے مجھ سے پچھوایا تو میں نے فوری طور پر ہاں کردی اور کہا کہ رکھے گا تو رہ لوں گی ورنہ گھر آجاو¿ں گی ”بنی تو بنی ورنہ عبدالغنی“۔

دوران پرواز گھبراہٹ میں پاکستانی  کے منہ سے ایک  لفظ نکلنے پر جیل میں ڈال دیا گیا، ایسا کیا کہا تھا؟ تفصیلات جان کر کسی بھی مسلمان کو غصہ آجائے

مزید : ڈیلی بائیٹس