وزیراعظم اور اہلخانہ کو طیارے کی فراہمی قابل مذمت، اخراجات نواز شریف سے لئے جائیں: نعیم الحق

وزیراعظم اور اہلخانہ کو طیارے کی فراہمی قابل مذمت، اخراجات نواز شریف سے لئے ...
وزیراعظم اور اہلخانہ کو طیارے کی فراہمی قابل مذمت، اخراجات نواز شریف سے لئے جائیں: نعیم الحق

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءنعیم الحق نے وزیراعظم اور اہلخانہ کی برطانیہ سے واپسی کیلئے پی آئی اے کی جانب سے طیارے کی فراہمی کی مذمت کی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور اہلخانہ کیلئے طیارے کی فراہمی قابل مذمت ہے۔ مسلم لیگ (ن) میرٹ اور ڈسپلن کی دھجیاں اڑائیں اور مفت خوری اور فضول خرچی کے کلچر کو پروان چڑھایا۔ چیئرمین پی آئی اے قومی ائیرلائن کے مفادات کا سودا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن واپسی پر اٹھنے والے اخراجات وزیراعظم سے وصول کئے جائیں کیونکہ قوم کے ٹیکس سے شاہانہ اخراجات کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں