ایف سی اورحساس اداروں کی لورالائی، تربت اور سبی میں کارروائی، متعدد مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف سی اور حساس اداروں نے لورالائی، تربت اور سبی میں کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے سہولت کاروں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ترجمان ایف سی کے مطابق کوئٹہ میں کلی جیو میں کارروائی کے دوران 4 مشتبہ افراد گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ لورالائی سے تین افراد گرفتار ہوئے اور ان کے قبضے سے دو ایس ایم جی اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق تربت میں کارروائی کے دوران ایس ایم جی، پسٹل اور سیٹلائٹ فون برآمد کیا گیا جبکہ سبی سے 9 رائفل برآمد ہوئیں۔