کریبئن لیگ:سہیل تنویر کی شاندار باولنگ : گیل اور سنگاکارا سمیت کئی کھلاڑی بھیگی بلی بن گئے
گیانا(نیوز ڈیسک) کریببئن لیگ کے ایک میچ میں پاکستانی سٹار باولر سہیل تنویر کی شاندار باولنگ نے کرس گیل اور سنگا کارا سمیت کئی کھلاڑیوں کو بھیگی بلی بنا دیا۔گیل اس میچ میں صفر کی خفت کا شکار ہوئے جبکہ سنگاکارا نے صرف 9رنز بنائے۔جمیکا تلاہالز نے پہلے کھیل کر صرف 100رنز بنائے۔ سہیل تنویر نے 11رنز دے کر دو کھلاڑی آوٹ کئے۔پرمول نے تین وکٹیں لیں۔ جواب میں گیاناایمازون نے ٹارگٹ تین وکٹوں پر حاصل کر لیا۔کرس لین نے 39رنز ناٹ آوٹ بنائے۔