نائیجیریا کی مسجدمیں خودکش حملہ ،چھ نمازی شہید

نائیجیریا کی مسجدمیں خودکش حملہ ،چھ نمازی شہید
نائیجیریا کی مسجدمیں خودکش حملہ ،چھ نمازی شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی نائیجریا کی مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں چھ افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے تاہم زخمیوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نائیجریا کی فوج نے کہاہے کہ ایک خودکش بمبار نے جمعہ کو مسجد میں گھس کر خود کواڑالیا۔ آرمی کے ترجمان کرنل ثانی عثمان نے بتایاکہ ایک خودکش بمبار دمبوا(Damboa) کی مرکزی مسجد میں خود کو اڑانے میں ناکام رہا لیکن دوسرا حملہ آور ایک اورچھوٹی مسجد میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا جہاں بم دھماکے سے حملہ آور خودہلاک اور چھ نمازی شہید ہوگئے ۔