پاکستانی سٹار باولر محمد عامر کیخلاف برطانوی میڈیا نے پنجے تیز کر لئے: سپاٹ فکسنگ کے چرچے شروع

پاکستانی سٹار باولر محمد عامر کیخلاف برطانوی میڈیا نے پنجے تیز کر لئے: سپاٹ ...
پاکستانی سٹار باولر محمد عامر کیخلاف برطانوی میڈیا نے پنجے تیز کر لئے: سپاٹ فکسنگ کے چرچے شروع

  


لندن(نیوز ڈیسک) پاکستانی سٹار فاسٹ باولر محمد عامر سے برطانوی ٹیم تو خوفزدہ ہے ہی لیکن وہاں کا میڈیا بھی ان سے خائف نظر آتا ہے۔ برطانوی میڈیا نے پہلے ٹیسٹ سے قبل عامر کا مورال گرانے کیلئے اپنے پنجے تیز کر لئے ہیں۔اس کیلئے برطانوی میڈیا نت نئے طریقے سوچ رہا ہے ۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق برطانوی میڈیا ان دنوں عامر کو زیر کرنے کی مہم میں لگا ہوا ہے۔ میڈیا میں ایک کارٹون چھپا ہے جس میں عامر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اس کے نیچے کپشن یہ دیا گیا ہے کہ ایک صحافی دوسرے کو کہہ رہا ہے کہ میں اس بات پر شرط لگا سکتا ہوں کہ اس (عامر) سے جو پانچواں سوال پوچھا جائے گا وہ سپاٹ فکسنگ سے متعلق ہوگا۔اس طرح کی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے برطانوی میڈیا اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ماضی میں بھی پاکستانی ٹیم سے خائف برطانوی میڈیا منفی مہم چلاتا رہا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ لارڈز کے اسی تاریخی گراونڈ پر شروع ہوگا جہاں عامر ،سلمان بٹ اور محمد آصف کو سپاٹ فکسنگ کے الزام میں قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

مزید : کھیل