مالی بے ضابطگیاں: 2015.16میں پی آئی اے کو 3ارب روپے سے زائد کا نقصان

مالی بے ضابطگیاں: 2015.16میں پی آئی اے کو 3ارب روپے سے زائد کا نقصان
مالی بے ضابطگیاں: 2015.16میں پی آئی اے کو 3ارب روپے سے زائد کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومتی شہ خرچیوںکی وجہ سے 2015.16میں پی آئی اے کو اربوں روپے نا نقصان اٹھانا پڑا ہے جس کی وجہ سے پہلے سے ہی خسارے کا شکار ادارہ مزید خسارے میں چلا گیا ہے۔ قومی ایئرلائن کی آڈٹ رپورٹ میں 3 ارب 9 کروڑ سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کاانکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق افرادی قوت کی بھرتی کے دوران 40لاکھ 51ہزار روپے کی خرد برد کی گئی۔ غیرقانونی طور پر ٹھیکہ دینے سے پی آئی اے کو 5 کروڑ 45لاکھ 98ہزار روپے کا نقصان ہوا ۔ ڈسپوزل کپ اور دیگر اشیا کی خریداری کے لئے غلط کنٹریکٹ دینے سے 3 کروڑ 20 لاکھ، دہی اور دیگر اشیا کی خلاف قواعد خریداری سے تین کروڑ 21 لاکھ 31ہزار روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔
قومی ایئر لائن کے لیے غیر شفاف طریقے سے اے ٹی آر طیاروں کو لیز میں لینے سے قومی خزانے کو 2 ارب 15 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ پی آئی اے کے سابق چیئرمین کے کراچی میں گھر کی خریداری کے ذریعے 27لاکھ 60ہزار ،بھارت میں لیز کافلیٹ لینے سے ایک کروڑ بائیس لاکھ، غیرقانونی طورپر لیگل ایڈوائزر کی بھرتی سے 65 لاکھ 60 ہزار، سیلز ایجنٹ سے 55 لاکھ 56 ہزار روپے کے فنڈز وصول نہ کرکے ، اے ٹی آر ائیر کرافٹ کے غیرضروری معائنے سے ایک کروڑ 54لاکھ 49 ہزار، ائیرکرافٹ کاغیرضروری میٹریل واپس نہ کرنے سے 4 کروڑ 40 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔واضح رہے کہ پی آئی اے کی یونین یہ الزام لگاتی رہی ہے کہ حکومت ادارے کو خسارے میں لے جا کر اس کی نجکاری کرنا چاہتی ہے۔

مزید :

قومی -