عمران خان نے جتنے وعدے کیے پورے نہیں کیے،سرکاری ہیلی کاپٹر رکشے کی طرح استعما ل کرنے والا بے بنیاد الزام لگارہاہے :پرویز رشید

عمران خان نے جتنے وعدے کیے پورے نہیں کیے،سرکاری ہیلی کاپٹر رکشے کی طرح ...
عمران خان نے جتنے وعدے کیے پورے نہیں کیے،سرکاری ہیلی کاپٹر رکشے کی طرح استعما ل کرنے والا بے بنیاد الزام لگارہاہے :پرویز رشید

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ عمران خان بغیر استحاق خیبر پختون خواہ کا ہیلی کاپٹر استعمال کر رہے ہیں،خیبر پختونخوا کا ہیلی کاپٹر شہنشاہ معظم تاجدار بنی گالا کی خدمت پر مامور ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پرویز رشید نے عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر رکشے کی طرح استعمال کرنے والا بے بنیاد الزام لگا رہا ہے، خیبر پختونخوا کی عوام دہائی دے رہی ہے کہ خدارا ممکنہ سیلاب سے بچاو¿ لیکن عمران خان ملک میں افراتفری برپا کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے نئے پاکستان میں ہر محکمہ آثار قدیمہ کی یاد تازہ کر رہا ہے۔ صوبے کے ہسپتالوں میں طبی آلات پورے ہیں نہ لوگوں کو ادویات میسر ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے عوام سے آج تک جو بھی وعدے کئے، وہ آج تک پورے نہیں ہوئے۔انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب عوام نے آپ کو خدمت کرنے کیلئے ووٹ دیا تھا، خدمت کروانے کیلئے نہیں۔ کے پی کے عوام حکومت تلاش کر رہی ہے لیکن وہ پنجاب میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اے ٹی ایم مشینوں سے ترقی کے چراغ بجھائے نہیں جا سکیں گے۔

مزید : اسلام آباد