’اب امریکا کے ساتھ جنگ کا وقت آگیا‘ امریکا کا سب سے بڑے دشمن ملک نے واضح اعلان کردیا، بڑا خطرہ پیدا ہوگا

’اب امریکا کے ساتھ جنگ کا وقت آگیا‘ امریکا کا سب سے بڑے دشمن ملک نے واضح ...
’اب امریکا کے ساتھ جنگ کا وقت آگیا‘ امریکا کا سب سے بڑے دشمن ملک نے واضح اعلان کردیا، بڑا خطرہ پیدا ہوگا

  


پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) امریکا کی جانب سے شمالی کوریا پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا ایسا خوفناک ردعمل سامنے آیا ہے کہ جس کی توقع کوئی بھی نہیں کر رہا تھا۔ اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق امریکہ نے شمالی کوریا پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے پابندیاں عائد کر دی ہیں، لیکن شمالی کوریا نے ان پابندیوں کو جنگ کا کھلا اعلان قرار دیتے ہوئے امریکا کو خوفناک انجام کے لئے تیار ہو جانے کی دھمکی دے دی ہے۔

پابندیوں کے بعد امریکا میں شمالی کوریا کے تمام اثاثہ جات اور جائیدادیں منجمد کردی گئی ہیں ۔ امریکی الزامات میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریائی حکومت نے 80 ہزار سے 1لاکھ 20ہزار افراد کو سیاسی مخالفت اور بے بنیاد الزامات کی بناءپر قید کررکھا ہے جبکہ اس ملک کے لاکھوں عوام اپنی ہی حکومت کے ظلم و ستم کا شکار ہیں۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے شمالی کوریا پر عائد کی جانے والی پابندیوں کا مزید خوفناک ردعمل سامنے آئے گا۔ شمالی کوریا کی جانب سے ایٹم بم کے کامیاب تجربات کا اعلان بارہا کیا جاچکا ہے جبکہ حال ہی میں صدر کم جونگ ان ہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربے کا دعویٰ بھی کرچکے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے پیش نظر امریکہ کو دی جانے والی شمالی کوریا کی دھمکی حقیقی خطرے کا روپ بھی دھار سکتی ہے۔

مزید : بین الاقوامی