’ہاں میں نے اس گستاخ کو مار ڈالا کیونکہ۔۔۔‘ برطانیہ کی عدالت میں پاکستانی شہری نے اچانک ایسی بات کہہ دی کہ کمرے میں موجود ہر شخص کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا
گلاسگو (مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں اسد شاہ نامی شخص کو چھریوں کے وار کر کے ہلاک کرنے والے پاکستانی نژاد شخص تنویر احمد نے عدالت کے روبرو اعترافی بیان دے دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس نے پیغمبر اسلام ﷺ کی توہین کے مرتکب ہونے والے کو قتل کیا۔
اخبار ڈیلی میل کے مطابق 32 سالہ تنویر احمد نے گلاسگو شہر میں دکان چلانے والے 40 سالہ اسد شاہ کو 24 مارچ کے دن چھریاں مار کر قتل کردیا تھا۔ بریڈ فورڈ سے تعلق رکھنے والے تنویر احمد نے گلاسگو کی ہائیکورٹ میں خود پر لگائے گئے الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے اعتراف جرم کر لیا۔ اس موقع پر جج لیڈی رائی نے تنویر احمد کے جرم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ایک شخص کو محض اس بناءپر قتل کردیا کہ وہ اپنے عقائد کے اظہار کا بنیادی حق استعمال کررہا تھا۔
مزیدپڑھیں:آزادی کے نام پر سڑکوں پر سرعام لوگوں کو شیشے کے ڈبے میں شرمناک کام پر اُکسانے والی نوجوان لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا
عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ 24 مارچ کے دن تنویر احمد بریڈ فورڈ سے روانہ ہوا اور گلاسگو پہنچ کر اسد شاہ کو اس کی دکان کے سامنے چھری سے پے درپے وار کرکے قتل کیا۔ عدالت میں پیش کئے گئے سی سی ٹی وی ریکارڈ کے مطابق مقتول اسد شاہ تقریباً صبح نو بجے اپنی دکان پر پہنچا تھا۔ سی سی ٹی وی ریکارڈنگ میں اسد شاہ کو اس کی دکان میں داخل ہوتے اور اس کے ساتھ بحث مباحثہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کچھ ہی دیر بعد اس نے اپنے لباس میں چھپی ہوئی چھری نکالی اور اسد شاہ پر وار کرنا شروع کردئیے۔ اسد شاہ نے جان بچانے کے لئے دکان سے باہر نکلنے کی کوشش کی مگر تنویر احمد اس کا تعاقب کرتے ہوئے اس پر چھری سے وار کرتا رہا۔ اس نے اسد شاہ کے سر اور دھڑ پر 30 وار کئے جبکہ قتل کے بعد اس کے سر کو پاﺅں سے کچلتا بھی رہا۔