شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت نے شادی کی پہلی سالگرہ ہسپتال میں منفرد انداز میں منائی

شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت نے شادی کی پہلی سالگرہ ہسپتال میں منفرد ...
شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت نے شادی کی پہلی سالگرہ ہسپتال میں منفرد انداز میں منائی

  


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکار شاہد کپور نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ ایک نجی ہسپتال میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ انتہائی سادگی کے ساتھ لیکن خاص انداز میں منائی۔

بھارتی نجی چینل ’’زی نیوز‘‘ کے مطابق شاہد کپور کو اپنی شادی کی پہلی سالگرہ ایک نجی ہسپتال میں منانی پڑی ،کیونکہ وہ باپ بننے والے ہیں ، ان کی اہلیہ میرا راجپوت ایک نجی ہسپتال میں کچھ دنوں سے ایڈمٹ ہیں اور شاہد کپور نے اپنی تمام مصروفیات ترک کرتے ہوئے اپنی بیوی کے ہمراہ ہسپتال میں ہی ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ۔گذشتہ روز ان کی شادی کی پہلی سالگرہ تھی جو انہوں نے نجی ہسپتال میں اپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ہمراہ انتہائی سادگی لیکن منفرد انداز سے منائی ۔شاہد کپور نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنی بیوی میرا راجپوت کا’بوسہ ‘‘ لیتے ہوئے ایک تصویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے اس تصویر کو ’’شادی کی پہلی سالگرہ سیلفی‘‘ کا نام دیا ۔

واضح رہے کہ شاہد کپور نے گزشتہ سال 7 جولائی کو میرا کے ساتھ شادی کی تھی ۔ شاہد کی نئی فلم ’’اڑتاپنجاب ‘‘ریلیز ہو چکی ہے جبکہ ’’رنگون‘‘ فلم کے لئے انہوں نے اپنی شوٹنگ مکمل کر لی ہے جس کی ریلیز کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے ۔

مزید : تفریح