معمر قذافی کا یہ بیٹا جسے سب جیل میں قید سمجھتے رہے، دراصل کدھر ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف منظر عام پر جس نے دنیا کو حیران کردیا

معمر قذافی کا یہ بیٹا جسے سب جیل میں قید سمجھتے رہے، دراصل کدھر ہے؟ تہلکہ خیز ...
معمر قذافی کا یہ بیٹا جسے سب جیل میں قید سمجھتے رہے، دراصل کدھر ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف منظر عام پر جس نے دنیا کو حیران کردیا

  


تریپولی (نیوز ڈیسک) معمر قذافی کا تختہ الٹنے کے بعد ان کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو قید کر لیا گیا اور کسی کو اس بات میں شک نہ تھا کہ ان کا انجام موت ہے ،مگر سب کے لئے یہ بات حیرت کا سبب ہے کہ سیف الاسلام قذافی نہ صرف زندہ ہے بلکہ قید سے بھی آزاد ہے، اور اپنے ملک لیبیا میں ہی مقیم ہے۔

ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق سیف الاسلام قذافی کے وکیل کریم خان نے بدھ کے روز انکشاف کیا کہ سیف الاسلام 12 اپریل کو رہا ہو چکے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیف الاسلام لیبیا میں ہی ہیں اور بخیروعافیت ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سیف الاسلام کو گزشتہ سال لیبیائی ایوان نمائندگان کی طرف سے کئے جانے والے عام معافی کے اعلان کے بعد رہا کیا گیا۔ تاحال یہ معلوم نہیں کہ وہ لیبیا میں کہاں ہیں اور نہ ہی ان کی رہائی کے معاملات واضح طور پر سامنے آئے ہیں۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر سامنے آنے والی ایک دستاویز میں کہا گیا ہے کہ انہیں قذافی قبیلے کے سینئر رہنماﺅں کی اپیل پر رہا کیا گیا، تا ہم اس دستاویز کو مشکوک قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال لیبیا کی ایک عدالت نے سیف الاسلام قاضی کو موت کی سزا سنائی تھی، جس کے مطابق انہیں فائرنگ سکواڈ کے سامنے کھڑا کرکے گولیوں سے اڑایا جانا تھا۔

مزید : بین الاقوامی