’جن خواتین کو شادی کرنے کا شوق ہے لیکن دولہا نہیں چاہیے تو ہم سے رابطہ کریں‘ انوکھی ترین سہولت متعارف کروادی گئی

’جن خواتین کو شادی کرنے کا شوق ہے لیکن دولہا نہیں چاہیے تو ہم سے رابطہ کریں‘ ...
’جن خواتین کو شادی کرنے کا شوق ہے لیکن دولہا نہیں چاہیے تو ہم سے رابطہ کریں‘ انوکھی ترین سہولت متعارف کروادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) اچھا رشتہ ملنا کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن کینیڈا کی ایک کمپنی نے یہ مسئلہ ہی حل کردیا ہے، یعنی اگر شریک حیات میسر نہیں تو خود سے ہی شادی کرلیجئے۔
ویب سائٹ CKNW.COM کی رپورٹ کے مطابق ”میری یوور سیلف وینکوور“ نامی کمپنی ایسی خواتین کو شادی کے انتظامات کی پیشکش کرتی ہے کہ جنہیں کوئی دولہا دستیاب نہیں ہوتا، یا وہ دولہے کے بغیر شادی کی خواہشمند ہوتی ہیں۔ کمپنی کی بانی الیگزینڈرا گل کا کہنا ہے کہ یہ شادی قانونی طور پر نافذ العمل نہیں ہوتی بلکہ یہ ایک علامتی شادی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ آپ اپنی آزادی اور خود سے لگاﺅ کا اظہار کریں اور اس پر جشن منائیں۔
الیگزینڈرا کی کمپنی خود سے شادی کی خواہشمند خواتین کی شادی کا اہتمام کسی بھی دوسری شادی کی طرح ہی کرتی ہے۔ اس میں تمام لوازمات کا خیال رکھا جاتا ہے جن میں آرائش و زیبائش، قیمتی ملبوسات، زیورات اور پرلطف دعوت بھی شامل ہوتی ہے، بس اس میں ایک ہی کمی ہوتی ہے کہ دولہاموجود نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ الیگزینڈرا نے خود بھی کسی مرد کے ساتھ شادی نہیں کی بلکہ وہ اور ان کی چھ سہیلیوں نے خود سے ہی شادی کررکھی ہے۔