ومبلڈن: دوسرے سیمی فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے کی آسان جیت، فائنل میں میلاس راونچ سے مقابلہ ہوگا
لندن(نیوز ڈیسک)ومبلڈن ٹینس کے دوسرے سیمی فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے سٹریٹ سیٹس میں چیک ری پبلک کے ٹامس برڈیچ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالی فائی کر لیا۔ان کا مقابلہ اب فائنل میں کینڈا کے میلاس راونچ سے ہوگا جنہوں نے راجر فیڈرر کو شکست دی تھی۔