عبدالستار ایدھی انسانیت کی خدمت میں ایک لیجینڈ کی حیثیت رکھتے ہیں ،پوری قوم ان کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہے:شہباز شریف

عبدالستار ایدھی انسانیت کی خدمت میں ایک لیجینڈ کی حیثیت رکھتے ہیں ،پوری قوم ...
عبدالستار ایدھی انسانیت کی خدمت میں ایک لیجینڈ کی حیثیت رکھتے ہیں ،پوری قوم ان کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہے:شہباز شریف

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے نامور سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی صحتیابی کے لئے دعاکرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی انسانیت کی خدمت میں ایک لیجنڈکی حیثیت رکھتے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم عبدالستار ایدھی کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہے ،وہ انسانیت کی خدمت کے علمبردار ہیں،انہوں نے لاکھوں زندگیاں بچا کر انسانیت کو بام عروج پر پہنچایا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی جیسی عظیم شخصیات کسی بھی قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتی ہیں،میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب کرے تا کہ وہ اپنے عظیم مشن کو مزید آگے بڑھا ئیں۔

مزید : لاہور