دنیا سے جانے کے باوجود ایدھی کی آنکھیں دیکھتی رہیں گی: عطیہ کر دی گئیں
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ہیرو اور معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ ان کی عمر زیادہ تھی ۔ ان کو شوگر بھی تھی اس لئے ان کے تمام اعضا کسی کو نہیں لگائے جا سکتے البتہ ان کی آنکھیں عطیہ کر دی گئی ہیں۔ ان کی آنکھیں ان کی وفات کے بعد آپریشن کے ذریعے نکال لی گئیں جو کسی ضرورت مند کو لگا دی جائینگی۔ اس طرح دکھی انسانوں کا مسیحا اس دنیا سے جانے کے بعد بھی دیکھتا رہے گا۔